ہوشیار ہو جائیں!ایف بی آر کیجانب سےاہم وارننگ جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔

 

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے اور اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔ حکام کے مطابق جو افراد 15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرائیں گے، انہیں لیٹ فائلر تصور کیا جائے گا اور ان پر ودہولڈنگ ٹیکس کی بلند شرح لاگو ہوگی۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے درست معلومات کے ساتھ اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔ ادارے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گوشواروں میں معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وقت پر فائلنگ کر کے مالی نقصانات اور قانونی مسائل سے بچیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close