انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تین پیسے سستا ہوکر دو سو اکیاسی روپے سترہ پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں پانچ پیسے کی کمی کے بعد اس کی قیمت دو سو بیاسی روپے بیس پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے بتیس پیسے کمی کے بعد تین سو انتیس روپے چالیس پیسے، برطانوی پاؤنڈ ایک روپے پچانوے پیسے کمی کے بعد تین سو اناسی روپے بتیس پیسے، یو اے ای درہم ایک پیسے کمی کے بعد ستتر روپے باون پیسے اور سعودی ریال ایک پیسے کی کمی کے ساتھ پچھتر روپے تریسٹھ پیسے کا ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں