واپڈا کمپنیوں کی نجکاری کی صورت میں واپڈا ہائیڈرو یونین نے ملک بھر میں بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
پاکستان میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لیے واپڈا کے تحت متعدد تقسیم کار کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جو حکومت کی نجکاری پالیسی میں شامل ہیں۔ تاہم، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے اس اقدام کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر نجکاری عمل میں آئی تو ملک گیر بجلی بند کی جائے گی۔
حیدرآباد میں اس سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی چیئرمین عبدالطیف نظامانی نے کی۔ شرکا نے حکومت کی نجکاری پالیسی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
اپنے خطاب میں عبدالطیف نظامانی نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری روکنے کا سخت مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر حیسکو سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی گئی تو وہ ملک بھر میں بجلی کی بندش کی بھرپور کارروائی کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں