سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربااضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسلسل جاری ہے، جو ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صرافہ بازار کے ذرائع کے مطابق 24 قیراط خالص سونا فی تولہ 4 لاکھ 32 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار روپے اور 21 قیراط سونا 3 لاکھ 78 ہزار روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔

سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازاروں میں کاروبار تقریباً ٹھپ ہو گیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے خریداروں کو مارکیٹ سے دور کر دیا ہے، اور شادی سیزن کے باوجود زیورات کی طلب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close