پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو تین سو پچاس سے چار سو روپے تک پہنچ گئی ہے، جو ایک مہینے پہلے بیس روپے فی کلو تھی۔
سیلاب کی وجہ سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، جس سے ٹماٹر کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، اور اب صرف بلوچستان سے ملک بھر میں ٹماٹر آ رہا ہے۔ اس سیزن میں قیمتیں عام طور پر پندرہ سے بیس روپے سے لے کر چالیس روپے تک ہوتی ہیں، لیکن اب مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ سندھ میں بھی اگلے دو مہینوں تک قیمتیں بلند رہنے کی توقع ہے، جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتیں کم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ کئی لوگ مہنگے ٹماٹر کے بدلے دہی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں