گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع کوٹری بلاک ون سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) نے اس اہم دریافت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کوٹری بلاک میں بارکی ون کنوئیں کی کھدائی کا عمل 21 جولائی 2025 کو شروع ہوا، جس میں 3,392 فٹ کی گہرائی تک کھدائی کی گئی اور ہائیڈروکاربن کی موجودگی کا جائزہ لیا گیا۔ کنوئیں میں کمپلیشن انٹیگریٹی ٹیسٹ کے دوران ابتدائی طور پر یومیہ 1.5 ملین مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

گیس کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے ایسڈ اسٹیومولیشن کا عمل کیا گیا، جس کے بعد گیس کی یومیہ پیداوار بڑھ کر 5.5 ملین مکعب فٹ تک پہنچ گئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے حاصل ہونے والی گیس کا بہاؤ 460 پاؤنڈ فی مربع انچ سے زائد ہے۔

پاکستان پیٹرولیم نے کوٹری نارتھ بلاک میں موجود دیگر کنوؤں سے بھی گیس کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close