سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا یک دم 8 ہزار 400 روپے بڑھ گیا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے فی تولہ پر جا پہنچا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 202 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 84 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 39 ڈالر پر پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close