تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں سونے کی قیمت نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، تاریخ میں پہلی بار فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر سے اوپر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ غیرمعمولی اضافہ عالمی اقتصادی اور جغرافیائی غیریقینی حالات کا نتیجہ ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر تیزی سے سونا خرید رہے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی توقعات نے بھی سونے کی مانگ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف 2025ء میں اب تک عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 52 فیصد بڑھ چکی ہے، جب کہ 2024ء کے دوران یہ اضافہ 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close