سونا مزید مہنگا……کتنا ؟

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر 4,16,778 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3,57,319 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہو کر 4,929 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 3,955 ڈالر ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close