آٹے کی قیمت کیا ہوگی؟ عوام کے لیے اہم خبر

سیلاب کے باعث فصلوں کی تباہی اور گندم بحران کے خدشات کے درمیان آٹے کی قیمتوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں گندم اجرا پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی گئی، جس کا مقصد آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔

گندم اجرا پالیسی کی تفصیلات:

  • سندھ کابینہ نے چھوٹے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے بعد گندم اجرا کی منظوری دی۔

  • 1.265 ملین میٹرک ٹن گندم فلور ملز اور چکیوں کو جاری کی جائے گی۔

  • 100 کلو گرام گندم کی بوری 9500 روپے میں فراہم کی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف ملے۔

اجلاس کے دیگر اہم فیصلے:

  • SEDF بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کی منظوری، چیئرمین وزیر، مشیر یا معاونِ خصوصی ہوگا۔

  • سندھ سینئر سٹیزن کونسل کی تیسری مدت کے لیے تشکیل نو اور نجی اراکین کی تقرری کی منظوری۔

  • لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین کے 78 ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری۔

  • پاکستان اسٹیل ملز کے تعلیمی ادارے سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر رضامند، جس میں آغوش اسپیشل چلڈرن ہائیر سیکنڈری اسکول کا کنٹرول سندھ حکومت کو منتقل کر دیا گیا۔

  • مذکورہ اسکول کے اخراجات کے لیے 5 کروڑ 34 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

یہ اقدامات نہ صرف آٹے کی قیمتوں میں استحکام کا باعث بنیں گے بلکہ کاشتکاروں، بزرگ شہریوں، اور خصوصی بچوں کے لیے بھی حکومتی حمایت کا اظہار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close