تنخواہ میں اضافے کا اعلان

پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت بروقت اقدامات نہ کرتی تو سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب پنجاب حکومت کام کرتی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، بعض افراد نے سوال اٹھایا کہ 90 ہزار گھر کہاں ہیں؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں گھر یا سولر پروگرام فروخت نہیں ہوتے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب پنجاب مشکل وقت سے گزر رہا تھا، تو اس صورتحال کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔ جو لوگ کچھ نہیں کر سکتے، وہ صرف باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 17 اکتوبر سے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے جائیں گے، اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو دوسروں کے رویے سے بہت دکھ پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close