اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے نئے بجلی کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کے لیے **بائیومیٹرک تصدیق** کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد کیا گیا۔ معاہدے کے تحت اب نہ صرف نئے بلکہ دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کے لیے بھی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آئیسکو صارف دوست اقدامات اور نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سروس کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
نئے بائیو میٹرک نظام کا مقصد جعلی اور غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ ہے، تاکہ ہر کنکشن سے قبل صارف کی شناخت کی درست اور شفاف تصدیق کی جا سکے۔ اس نظام کی مدد سے صارفین کا تازہ ترین ریکارڈ حاصل کرنا، بلوں کی ادائیگی کی تاریخوں کو ٹریک کرنا اور بقایا جات کی وصولی کو مؤثر بنانا بھی ممکن ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں