نیا قانون, موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر

پنجاب حکومت نے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے کے بعد مقررہ وقت میں ملکیت منتقل نہ کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے

، نئے قانون کے مطابق موٹرسائیکل یا اسکوٹر کی ملکیت تیس دن بعد منتقل نہ کرنے پر ایک ہزار روپے، ساٹھ دن بعد دو ہزار اور نوے دن سے زائد تاخیر پر چار ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ گاڑیوں کے لیے تیس دن سے زائد تاخیر پر دس ہزار، ساٹھ دن بعد بیس ہزار اور نوے دن سے زائد پر تیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، یہ قانون پنجاب موٹر وہیکلز رولز انیس سو انہتر میں ترمیم کے بعد نافذ کیا گیا ہے اور حکام کے مطابق اس کا مقصد گاڑیوں کے ریکارڈ کو درست رکھنا اور جعلسازی کا خاتمہ ہے، ایک سو بیس دن سے زیادہ تاخیر کی صورت میں قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close