چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے گندم کے جاری بحران پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ ہو چکا ہے اور آئندہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے
انہوں نے بتایا کہ گندم سندھ میں چار ہزار، پنجاب میں تین ہزار نو سو، کوئٹہ میں چار ہزار پانچ سو روپے فی من ہو چکی ہے جبکہ نئی فصل آنے میں سات ماہ باقی ہیں، سیلاب سے کسانوں کو نقصان پہنچا ہے اور حکومت نے نہ تو سپورٹ پرائس کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی صوبوں کو گندم منتقلی کی اجازت دی ہے، کراچی میں گندم کی بوری نو ہزار تین سو روپے تک جا پہنچی ہے اور آٹے کا پچاس کلو کا تھیلا پانچ ہزار سے اوپر جا چکا ہے، پشاور، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں