سونا مزید مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 801 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 21 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 886 ڈالر تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 12 ہزار 178 روپے اور 10 گرام سونا 10 ہزار 441 روپے مہنگا ہوا، جبکہ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ہفتے میں 127 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close