معروف کمپنی کی بڑی پیشکش , آسان اقساط پر موٹرسائیکل کے مالک بنیں

سوزوکی پاکستان نے اپنے مقبول موٹر سائیکل ماڈل GD 110S کے لیے نیا فنانسنگ پلان متعارف کرایا ہے، جس کے تحت خریدار اب یہ بائیک 24 ماہ کی آسان اقساط میں بغیر کسی سود حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کمپنی کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ خریدار کو سب سے پہلے 25 فیصد ایڈوانس رقم ادا کرنا ہوگی، جس کے بعد باقی رقم اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔

بائیک کی موجودہ ریٹیل قیمت: 3,69,900 روپے ہے، جس کے لئے ایڈوانس 25 فیصد 92,475 روپے بنتی ہے، خریدار کو پہلی 23 اقساط ماہانہ 11,600 روپے دنیا ہوں گی اور آخری قسط 10,625 روپے ادا کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے ایک متبادل پلان بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت خریدار 50 فیصد ایڈوانس دے کر باقی رقم 18 ماہانہ اقساط میں ادا کر سکتا ہے، اس سکیم کے تحت ماہانہ قسط 10,300 روپے اور آخری قسط 9,850 روپے بنتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یہ بغیر سود کا پلان عوام پر بوجھ کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد سوزوکی پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ یا قریبی ڈیلرشپ سے اس اسکیم کے تحت بکنگ کروا سکتے ہیں۔

گراؤنڈ کلیئرنس: 140 ملی میٹر، وزن (ڈرائی): 108 کلوگرام جبکہ سائز 1,900 ملی میٹر (لمبائی)، 750 ملی میٹر (چوڑائی) 1,050 ملی میٹر (اونچائی) اور وہیل بیس: 1,215 ملی میٹر رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close