خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی اہلیت کامعیار اور طریقہ کارجانئے

کراچی: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور بڑا قدم، صوبے بھر میں خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ اس حوالے سے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اہلیت کا معیار:

درخواست گزار سندھ کی مستقل رہائشی ہو۔

طالبہ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا ضروری ہے۔

درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔

سکوٹی ملنے کی صورت میں خاتون 7 سال تک اسے فروخت کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔

قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو روڈ سیفٹی (سڑک کی حفاظت) کے لیے مہارت کا امتحان دینا ہوگا۔

درخواست دینے کا طریقہ کار:

حکومت کی جانب سے آن لائن پورٹل یا متعلقہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفاتر کے ذریعے درخواستیں جمع کرائی جائیں گی (مزید تفصیلات جلد متوقع)۔

تمام درخواستیں موصول ہونے کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد صوبے میں خواتین کی نقل و حرکت کو آسان بنانا، انہیں معاشی و سماجی طور پر خودمختار بنانا اور سڑک پر ان کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

مزید معلومات:

اس سکیم کی مزید تفصیلات، آن لائن فارم اور آخری تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔ درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور فراڈ سے بچیں۔

یہ اسکیم خواتین کی خودمختاری کی جانب ایک انقلابی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close