گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے حکومت نے نئی سخت شرائط نافذ کر دی ہیں،

جس کے تحت یکم اکتوبر دو ہزار پچیس سے امپورٹڈ گاڑیوں پر سیفٹی اور معیار کے باسٹھ بین الاقوامی اصول لاگو ہوں گے، جبکہ مقامی تیار گاڑیوں پر یہ قوانین مرحلہ وار نافذ کیے جائیں گے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق چھوٹی، بڑی اور کمرشل تمام گاڑیوں کو ان معیار پر پورا اترنا ہوگا، اور صرف کمرشل امپورٹرز ہی گاڑی درآمد کر سکیں گے۔ جاپان سے گاڑی منگوانے کے لیے اب لازمی طور پر متعلقہ جاپانی اداروں سے معیار اور معائنے کے سرٹیفکیٹس حاصل کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close