بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کانیااعلان ، اب کتنی رقم ملے گی؟

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران بے نظیر کفالت اسکیم کے تحت سال کی آخری سہ ماہی قسط جاری کی جائے گی، جس میں ہر اہل خاندان کو 13,500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام 2008 میں شروع کیا گیا تھا اور آج یہ پاکستان کا سب سے بڑا غیر مشروط مالی امدادی پروگرام بن چکا ہے، جس کا مقصد غریب اور پسماندہ آبادی کو براہِ راست مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

اس اقدام کے دو اہم مقاصد ہیں:

قلیل مدتی طور پر کم آمدنی والے خاندانوں کو مہنگائی، غذائی قلت اور سست معاشی ترقی جیسے مسائل سے بچانا۔

طویل مدتی طور پر غربت کے خاتمے اور خواتین کے بااختیار بنانے کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کا حصول۔

یہ قسط سال میں چار مرتبہ سہ ماہی بنیاد پر جاری کی جاتی ہے:

جنوری تا مارچ

اپریل تا جون

جولائی تا ستمبر

اکتوبر تا دسمبر

اکتوبر تا دسمبر 2025 کی یہ قسط مرحلہ وار ضلعی شیڈول کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔

مستحق افراد اپنی ادائیگی کا اسٹیٹس معلوم کرنے کے لیے اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں۔ جواب میں ادائیگی اور اہلیت کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close