سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے ہر روز تقریباً دو کروڑ پچیس لاکھ مکعب فٹ گیس اور چھ سو نوے بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔
یہ ذخائر بترسِم ایسٹ نامی کنویں سے ملے ہیں جس کی کھدائی تیس جون دو ہزار پچیس کو شروع کی گئی تھی اور اسے تین ہزار آٹھ سو میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔ ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق اس دریافت سے ملک میں توانائی کے وسائل میں اضافہ ہوگا، مقامی سطح پر توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور درآمدات پر انحصار کم ہونے سے زرِمبادلہ کی بچت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں