گوجرانوالہ میں چاول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں پچاس کلو کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کا فرق آ چکا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں چاول کی قیمتیں بیس سے تیس روپے فی کلو بڑھائی گئی ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں چالیس سے پچاس روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ ثابت چاول اب دو سو اسی سے بڑھ کر تین سو دس روپے فی کلو، ادھواڑ چاول دو سو دس سے بڑھ کر دو سو چالیس سے دو سو پچاس روپے، اور سپر باسمتی تین سو سے بڑھ کر تین سو چالیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس اضافے سے عام اور کم آمدنی والے افراد کے لیے چاول جیسی بنیادی غذا بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ کچی فصل، برآمدی دباؤ اور ذخیرہ اندوزی کے باعث ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں