نیا ٹیکس لگ رہا ہے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

سیلاب کے باعث پاکستان میں منی بجٹ کی خبریں گشت کر رہی ہیں نیا ٹیکس لگ رہا ہے یا نہیں بڑی خبر سامنے آ گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پر پیشرفت ہو رہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ اب تک آئی ایم ایف سے جتنی بھی بات ہوئی ہے، وہ مثبت رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 11 فیصد پر لانے کے لیے پر عزم ہیں۔ تاہم اضافی ٹیکس اقدامات نہیں لے رہے بلکہ ٹیکس مقدمات سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کئی ٹیکس مقدمات زیر سماعت ہیں اور ان مقدمات میں ٹیکس وصولیوں کا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اقتصادی جائزے کے تحت مختلف مارکس اپ پر بات چیت ہو رہی ہے۔ تاہم ٹیکس شارٹ فال پر متبادل اقدامات فی الحال نہیں اٹھا رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close