گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں اوجی ڈی سی ایل کو بڑی کامیابی ملی ہے، جہاں بترسِم ایسٹ-1 کنویں سے گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 690 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودنا شروع کیا گیا تھا اور اسے 3800 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ کرے گی اور مقامی وسائل سے توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ہوگی۔ ساتھ ہی اس دریافت سے تیل اور گیس کے درآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close