اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

پنجاب حکومت نے کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے ’ای بز‘ پورٹل کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے اب تیس مختلف اقسام کے کاروباروں کے لیے این او سی کا حصول مکمل طور پر آن لائن ممکن ہوگا،

اس نظام میں تصدیق اور منظوری کا پورا عمل ڈیجیٹل انداز میں مکمل کیا جائے گا اور کسی بھی مرحلے پر فزیکل فائل یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، چیف سیکریٹری پنجاب نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ اب کاروباری حضرات کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور اس نئے سسٹم سے انہیں حقیقی سہولت میسر آئے گی، ساتھ ہی پنجاب آئی ٹی بورڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ دسمبر تک تمام سروسز کو ڈیجیٹل کر دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close