اسٹیٹ بینک نے الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشہ اور لوڈر فراہم کرنے کے لیے اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت کل ایک لاکھ سولہ ہزار ای بائیکس، تین ہزار ایک سو ستر رکشے اور لوڈرز دو مراحل میں دیے جائیں گے۔ ای بائیکس کے لیے دو لاکھ روپے اور رکشے و لوڈرز کے لیے آٹھ لاکھ اسی ہزار روپے قرض دیا جائے گا جس کی مدت ای بائیکس کے لیے دو سال اور رکشے کے لیے تین سال ہوگی۔ قرض کی قیمت صارف کو صفر فیصد ہوگی جبکہ بینکوں کو دو اعشاریہ ستائیس فیصد پر دی جائے گی۔ اسکیم میں پچیس فیصد ای بائیکس خواتین کو، دس فیصد کاروباری افراد اور کورئیرز کو جبکہ تیس فیصد رکشے اور لوڈرز فلیٹ آپریٹرز کو دیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں