پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر ، آٹا مہنگا ہو گیا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا ایک بار پھر ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2400 روپے کا ہو گیا ہے، فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلانات اور دعوؤں کے برعکس سرگودھا میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سفید آٹے کے گٹو کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سرخ آٹے کے نام سے فروخت ہونے والے گٹو کی قیمت 10 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں بیشتر مقامات پر سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close