پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا چار لاکھ تین ہزار چھ سو روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،
جو پانچ ہزار نو سو روپے کے اضافے کا نتیجہ ہے۔ دس گرام سونا بھی پانچ ہزار اٹھاون روپے مہنگا ہو کر تین لاکھ چھیالیس ہزار اکیس روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی منڈی میں بھی سونا انسٹھ ڈالر اضافے کے ساتھ تین ہزار آٹھ سو اٹھارہ ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ صرف ایک ماہ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں چھتیس ہزار دو سو روپے جبکہ تیس اگست سے اب تک دس گرام سونا اکتیس ہزار پینتیس روپے مہنگا ہو چکا ہے، چاندی کی قیمت بھی اٹھاسی روپے بڑھ کر چار ہزار سات سو بانوے روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں