دودھ کے نئے نرخ, اہم خبرآگئی

کراچی ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر تک دودھ کے نئے نرخ مقرر کیے جائیں، ورنہ کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

نائب صدر چوہدری فاروق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈیری فارمرز کو روزانہ تیس کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ جنرل سیکریٹری شوکت مختار نے بتایا کہ شہر میں دس لاکھ سے زائد جانور موجود ہیں جو روزانہ پچاس لاکھ لیٹر دودھ فراہم کرتے ہیں، مگر جانوروں کی خوراک نایاب ہو چکی ہے اور صنعت میں ہر چیز کی قیمت تیس فیصد تک بڑھ چکی ہے، جبکہ کمشنر کو کئی بار خط لکھنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close