انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لئے اہم خبر

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر نے شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا ہے کہ جو افراد مقررہ تاریخ تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور بیرونِ ملک سفر پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔

تاہم، جو ٹیکس دہندگان مقررہ وقت پر ریٹرن فائل کریں گے وہ ان سزاؤں سے مستثنیٰ رہیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تمام تنخواہ دار اور کاروباری افراد پر لازم ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔ ادارہ ریجنل ٹیکس دفاتر (RTOs) اور ہیلپ لائن کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close