پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے مہنگائی کا شکار عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
مینوفیکچررز کے مطابق گھی اور آئل کی قیمت میں فی کلو 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب اوپن مارکیٹ میں 16 کلو گھی کا تھیلا 8,550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فی کلو گھی کی قیمت میں تقریباً 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح 5 کلو کوکنگ آئل کا پیک 2,800 سے بڑھ کر 2,850 روپے کا ہو گیا ہے، یعنی 70 روپے اضافہ ہوا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں اس وقت گھی 535 روپے فی کلو اور آئل 572 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مختلف مشہور برانڈز کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں فی لیٹر یا فی کلو 10 سے 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مثال کے طور پر، کنگ آئل کا 10 لیٹر کین اب 6,400 روپے کا ہو چکا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ تھیں، اب گھی اور آئل کی مہنگائی نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔ خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے افراد کے لیے یہ اضافہ بہت پریشان کن ہے۔
لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں