روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور انٹربینک میں ڈالر تین پیسے سستا ہو کر دو سو اکیاسی روپے سینتالیس پیسے پر بند ہوا، جو پہلے دو سو اکیاسی روپے پچاس پیسے پر تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی اور یہ دو سو بیاسی روپے پچاس پیسے پر آ گیا۔ دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں یورو تریسٹھ پیسے کمی کے بعد تین سو چھتیس روپے اڑتیس پیسے، برطانوی پاؤنڈ سینتیس پیسے کمی کے بعد تین سو اڑتیس روپے، یو اے ای درہم تین پیسے کمی سے ستتر روپے بانوے پیسے، جبکہ سعودی ریال چار پیسے سستا ہو کر پچھتر روپے پچاسی پیسے کا ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں