امریکا نے بھارت کو بڑا جھٹکا دیدیا، کیا ؟ جانئے

امریکا نے بھارت کو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے متعلق دی گئی رعایت ختم کر دی ہے، جس کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا بتایا گیا ہے، اور اس فیصلے کے تحت بندرگاہ سے منسلک افراد یا اداروں پر پابندیاں انتیس ستمبر دو ہزار پچیس سے نافذ ہوں گی۔

دوسری جانب بھارت اور امریکا کے درمیان نئی دہلی میں ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے، اگرچہ فریقین نے مستقبل میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا۔

مذاکرات میں بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پر امریکا کی جانب سے دباؤ جاری رہنے کا اعتراف کیا گیا، اور ساتھ ہی یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ امریکا بھارت سے زرعی اشیا، دودھ اور گندم پر عائد زیادہ ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ تجارتی معاہدہ ممکن ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close