گندم کا بحران، ذخیرہ ختم

بلوچستان میں محکمہ خوراک کا گندم ذخیرہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ سال 2024-25 کے لیے تاحال خریداری نہیں کی گئی۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق 2025 میں خریداری نہ ہونے سے صوبے میں اسٹاک صفر ہوگیا، جس پر 2023 کا ذخیرہ کابینہ کی منظوری سے ریلیز کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے لیے گندم دستیاب نہیں ہے اور بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے، جس میں پاسکو یا پنجاب سے 5 لاکھ بیگز خریدنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خریداری کا عمل کابینہ کی منظوری کے بعد شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close