نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے حیدرآباد الیکٹرک کمپنی پر لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حیسکو یومیہ بنیاد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گا، جس کا اطلاق چار اپریل دو ہزار چوبیس سے ہوگا۔ اتھارٹی نے کہا کہ حیسکو فیڈر لاسز کم کرنے کے بجائے لوڈشیڈنگ کر رہا ہے اور لائن لاسز چھپانے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہا ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حیسکو لوڈشیڈنگ کی وضاحت میں نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، جس پر یہ فیصلہ سنایا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں