پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونیوالی یے یا اضافہ ؟

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، جو سولہ ستمبر سے نافذ ہو سکتا ہے،

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً ایک روپے چون پیسے، ڈیزل میں چار روپے اناسی پیسے، مٹی کے تیل میں تین روپے چھ پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل میں تین روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،
قیمتوں میں یہ ممکنہ اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی، جغرافیائی کشیدگی اور مقامی سیلابی صورتحال کے باعث سامنے آیا ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close