یاماہا موٹر پاکستان نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت صارفین اپنی پرانی موٹر سائیکل منتخب ڈیلرشپس پر دے کر نئی یاماہا بائیک حاصل کر سکتے ہیں،
اس اسکیم کا مقصد صارفین کو پرانی بائیک بیچنے کے جھنجھٹ سے بچا کر ایک آسان اور محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر اسٹائل، آرام اور پائیداری والی سواری میں اپ گریڈ ہو سکیں، تاہم یہ سہولت صرف چند مخصوص مقامات پر دستیاب ہے، اس لیے جانے سے پہلے ڈیلرشپ سے تصدیق کرنا ضروری ہے، یاد رہے کہ حال ہی میں کمپنی نے مقامی سطح پر موٹر سائیکل کی تیاری بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں