عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کا بھاؤ بھی قدرے کم ہوگیا۔
جمعرات کے روز فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہو کر 384،000 روپے پر آ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا بھی 3،515 روپے کمی کے بعد 329،218 روپے میں فروخت ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت 388،100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی جب کہ منگل کو یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔مزید پڑھیں: کیا چاندی ’گولڈ مارکیٹ‘ کی جگہ لے سکتی ہے؟ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کی کمی کے بعد 3،618 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) رہی۔اسی دوران چاندی کی قیمت بھی نیچے آئی۔ فی تولہ چاندی 32 روپے کمی کے بعد 4،326 روپے میں دستیاب رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں