بری خبر ، گیس قیمتوں میں بڑا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر 2025 کے لیے رجسٹرڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) دونوں کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں (فی MMBTU):

  • سوئی سدرن (SSGC):
    پرانی قیمت: 10.72 ڈالر
    نئی قیمت: 11.01 ڈالر
    اضافہ: 0.28 ڈالر (تقریباً 79.14 روپے)

  • سوئی ناردرن (SNGPL):
    پرانی قیمت: 11.73 ڈالر
    نئی قیمت: 12.01 ڈالر
    اضافہ: 0.27 ڈالر (تقریباً 76.32 روپے)

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے سے ملک میں گیس سے وابستہ تجارتی اور صنعتی صارفین پر ممکنہ مالی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب توانائی کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close