ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی تولہ سونا چھ ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر تین لاکھ چوراسی ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،
دس گرام سونا پانچ ہزار دو سو تیس روپے اضافے سے تین لاکھ انتیس ہزار دو سو انیس روپے کا ہو گیا، چاندی کی فی تولہ قیمت بھی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح یعنی چار ہزار تین سو اڑتیس روپے پر پہنچ گئی، عالمی منڈی میں بھی سونا اکسٹھ ڈالر کے اضافے کے بعد تین ہزار چھ سو تیرہ ڈالر فی اونس ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں