ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں ردوبدل ، قیمت کیا ؟ جانئے

ملک میں سیمنٹ کی اوسط ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے معمولی کمی دیکھی گئی جہاں شمالی شہروں میں فی فوری قیمت تیرہ سو اکیانوے روپے رہی جو گزشتہ ہفتے سے دو روپے کم ہے، جبکہ جنوبی شہروں میں قیمت چودہ سو تینتالیس روپے پر برقرار رہی، ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں قیمت تیرہ سو سڑسٹھ، راولپنڈی تیرہ سو بہتر، گجرانوالہ چودہ سو چالیس، سیالکوٹ چودہ سو دس، لاہور چودہ سو تینتالیس، فیصل آباد تیرہ سو اسی، سرگودھا تیرہ سو تریسٹھ، ملتان چودہ سو بائیس، بہاولپور چودہ سو پچاس، پشاور تیرہ سو پچاس، بنوں تیرہ سو، کراچی تیرہ سو سڑسٹھ، حیدرآباد چودہ سو ستائیس، سکھر چودہ سو پینسٹھ، لاڑکانہ چودہ سو سات، کوئٹہ پندرہ سو دس اور خضدار میں چودہ سو تراسی روپے ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close