آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ہوشرباءاضافہ

 آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جہاں فی من آٹا 4 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا ہے۔

پنجاب میں شدید سیلاب کے باعث گندم کی ترسیل متاثر ہونے لگی، جس کے اثرات سندھ بھر خصوصاً اوباڑو میں دیکھنے میں آ رہے ہیں۔10روز قبل جو آٹا 80 روپے فی کلو دستیاب تھا، وہ اب 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں قیمتوں میں اس قدر اضافہ ان کے لیے شدید مالی دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صرف 10دن پہلے 2800 روپے میں ملنے والا فی من آٹا اب 4400 روپے میں مل رہا ہے اور اگر گندم کی قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو آٹے کا ایک نیا مصنوعی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر گندم اور آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اقدامات کرے، تاکہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی نئی لہر کو روکا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close