لیسکو نے سنگل فیز کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس فیس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ سمارٹ میٹر کی قیمت بھی بڑھا کر 13,786 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کی فیس مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
اسی دوران لیسکو نے گھروں پر نصب سنگل فیز میٹرز کا تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمر سروسز نے فیلڈ افسران کو مراسلہ جاری کر کے صارفین کے قومی شناختی کارڈ نمبرز اور اُن پر نصب تمام میٹرز کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہر صارف کے پاس نصب میٹرز کی تعداد کا مکمل ڈیٹا موجود ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں