گندم کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی میں گندم کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کم ہوگئی۔

گندم 92 روپے فی کلو ہونے کے باوجود آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی، چکی 140 روپے، ڈھائی نمبر 110 اور فائن آٹے قیمت 120 روپے فی کلو ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی قیمت مقرر ہونے سے سندھ میں بھی کمی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست ہے قیمتیں کم کروائیں، سندھ حکومت نے گندم جاری کرنے کا جلد اعلان کیا تو آٹے کی قیمت مزید کم ہوگی۔

عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم جاری ہونے سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی، سندھ حکومت گندم کی گزشتہ سال کی پروکیورمنٹ فوری جاری کرے۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قومی اوسط قیمت 2500 روپے تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close