سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 12 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد فی اونس قیمت 3552 ڈالر ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close