پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 819 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 33 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 480 ڈالر پر جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق امریکا میں شرح سود میں کمی کی توقعات کے باعث سونے کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سونا چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اگر امریکی فیڈرل ریزرو بینک شرح سود میں کمی کرتا ہے تو ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں