ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سلنڈر سستا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 1 روپے 17 پیسے سستی کردی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 89 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یکم ستمبر سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2527 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close