حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت دو سو چون سٹھ روپے اکسٹھ پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا کر کے اس کی نئی قیمت دو سو انہتر روپے ننانوے پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل ایک روپے چھیالیس پیسے کمی کے بعد ایک سو چھہتر روپے اکیاسی پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے چالیس پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک سو انسٹھ روپے چھہتر پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم ستمبر) سے فوری طور پر کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں