آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا کتنے روپے کا ہو گیا؟ پریشان کن خبر

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی قیمت میں مزید 50 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مکس آٹے کا تھیلا 1800 روپے اور سپر فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 1850 روپے کا ہو گیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق صرف گزشتہ 10 دنوں کے دوران آٹے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر گندم کی قیمتوں میں کمی نہ آئی تو آٹے کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پشاور کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی آٹا مہنگا ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close