پٹرول فی لٹر کتنا سستا ہوگا؟اہم خبر

مہنگائی سے پریشان عوام کو پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ریلیف دینے کا امکان ہے، حکومت آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت کم ہو کر دو سو چون سٹھ روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے ستاسی پیسے کم ہو کر دو سو انہتر روپے چھیاسی پیسے، مٹی کا تیل ایک روپے ستاون پیسے کم ہو کر ایک سو چھہتر روپے ستر پیسے اور لائٹ ڈیزل دو روپے اکسٹھ پیسے کم ہو کر ایک سو انسٹھ روپے پچپن پیسے فی لیٹر ہونے کی تجویز ہے۔ قیمتوں کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے، جس کے بعد نئی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے لاگو ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close