پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ورلڈ بینک نے چالیس ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ قرض دس سالہ شراکت داری منصوبے کے تحت دیا جائے گا، جس میں سے بیس ارب ڈالر حکومت کو ترقیاتی شعبوں جیسے تعلیم، صحت، غربت میں کمی، صاف توانائی، ماحول کے تحفظ اور بچوں کی نشوونما پر خرچ کرنے کے لیے دیے جائیں گے،
جبکہ باقی بیس ارب ڈالر نجی شعبے کو آئی ایف سی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ اس قرض پر دو فیصد سود ہوگا اور واپسی دس سال میں آسان اقساط میں کی جائے گی، جو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑا ریلیف سمجھا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں